Posts

فورٹ عباس کے قصبہ مروٹ کے قریب محکمہ ریلوے کا سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑا آپریشن9 غیر قانونی دکانیں مسمار، 3 دکانیں سیل، 9.77 مرلہ قیمتی کمرشل اراضی واگذار کروا لی گئی

Image
فورٹ عباس (نمائندہ خصوصی / فراز احمد)* محکمہ ریلوے نے فورٹ عباس کے قصبہ مروٹ کے قریب سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑا اور کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ آپریشن ڈی ایس ریلوے ملتان کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں ریلوے پولیس، ریلوے لینڈ برانچ، ضلعی انتظامیہ اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق مروٹ کے قریب ریلوے کی قیمتی کمرشل اراضی پر عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا۔ وہاں بغیر کسی اجازت اور لیز کے دکانیں بنا لی گئی تھیں اور سرکاری زمین کو ذاتی استعمال میں لایا جا رہا تھا، جس سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ آپریشن کے دوران 9 غیر قانونی دکانیں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دی گئیں، جبکہ 3 دکانیں موقع پر ہی سیل کر دی گئیں۔ اس آپریشن میں مجموعی طور پر 9.77 مرلہ ریلوے کی کمرشل اراضی قبضہ مافیا سے واگذار کروا لی گئی، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ریلوے حکام نے موقع پر موجود لوگوں کو واضح طور پر خبردار کیا کہ ریلوے ...

ٹھٹھہ: ضلع ٹھٹھہ کی قابلِ فخر بیٹی کلثوم بھرانی، تعلیم اور کھیل کے میدان میں لڑکیوں کی رہنمائی کا روشن کردار

Image
سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔ ٹھٹھہ: ضلع ٹھٹھہ کی قابلِ فخر بیٹی کلثوم بھرانی، تعلیم اور کھیل کے میدان میں لڑکیوں کی رہنمائی کا روشن کردار ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں رمضان بھرانی میں جنم لینے والی قابلِ فخر بیٹی کلثوم بھرانی سماجی میدان میں ایک باشعور، روشن خیال اور ترقی پسند سوچ رکھنے والی شخصیت کے طور پر نمایاں ہو رہی ہیں۔ وہ معاشرے کی تاریکیوں میں روشنی کی کرن بن کر خصوصاً بچیوں کی تعلیم، تربیت اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے قابلِ قدر اور عملی کردار ادا کر رہی ہیں۔ کلثوم بھرانی دیہی علاقوں کی بچیوں میں ہمت، حوصلہ، جرات اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ آج بہت سی بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہ ایک بہترین اور مثالی استانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فعال سماجی کارکن بھی ہیں۔ بچیوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول پیدا کرنے کی خاطر وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتی ہیں اور حوصلہ افزائی و رہنمائی کے ذریعے لڑکیوں میں تعلیم کے رجحان کو فروغ دینے ...

ٹھٹھہ: سونڈا کی پہچان، مٹی کے برتنوں کا ہنر اور محنت کی ایک روشن داستان

Image
سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔ مٹکے، دلے اور مٹی کے برتن بنانے والے ہنرمند محمد جمن کمہار سندھ کی قدیم تہذیب، ثقافت اور روایات میں مٹی کے برتن بنانے کے ہنر کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے۔ سندھ کے دیہات اور شہروں میں کمہاروں کا یہ پیشہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے، جو نہ صرف روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری ثقافتی شناخت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ سونڈا کی سرزمین پر بھی ایک ایسا ہی محنتی اور باصلاحیت ہنرمند محمد جمن کمہار موجود ہے، جو اپنے ہاتھوں کے ہنر سے مٹی کو خوبصورت شکلیں دے کر مٹکے، دلے اور مٹی کے مختلف برتن تیار کرتا ہے۔ محمد جمن کمہار کا کام صرف برتن سازی تک محدود نہیں بلکہ وہ اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملنے والے ایک قدیم ہنر کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، جو جدید دور میں آہستہ آہستہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں جب مشینوں اور جدید اشیاء نے ہماری روزمرہ زندگی میں بڑی جگہ حاصل کر لی ہے، ایسے میں محمد جمن کمہار جیسے ہنرمند اپنی محنت، مہارت اور ہاتھوں کے فن سے سندھ کی قدیم ثقافت اور روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے محنت کش اور باصلاحیت فنکاروں...

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے شورا موری میں شاہ سچل سامی مچھلی منڈی کا افتتاح کردیا، ماہی گیروں کی معاشی ترقی، مچھلی کی بہتر تجارت اور مقامی کاروبار کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت -

Image
ٹھٹھہ: سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔ صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ، عشر، اوقاف اور مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے شورا موری کے مقام پر شاہ سچل سامی مچھلی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر علاقے کی اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب میں سید جان عالم شاہ شیرازی، عبدالجبار شیخ، سید سکندر عباس شاہ، سید طارق شاہ، سید امجد شاہ، مالک خشک، ذوالفقار سولنگی اور ایاز بھٹو سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ ماہی گیری ساحلی علاقوں کے عوام کا ایک اہم ذریعہ معاش ہے اور مقامی ماہی گیروں کی محنت ملکی معیشت اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ شورا موری میں شاہ سچل سامی مچھلی منڈی کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے مقامی ماہی گیروں کو اپنی پیداوار کی خرید و فروخت کے لیے ایک باقاعدہ اور منظم تجارتی مرکز میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کی تجارت کو منظم بنانے، ماہی گ...

سندھ کی باشعور قومی فنکارہ محترمہ ڈاکٹر سورج پلیجو کی جانب سے دیوالی کے موقع پر اپنی سندھی ہندو بھائیوں و بہنوں کے لیے اپنے دلسوز آواز میں خوبصورت گیت کا تحفہ۔پیش

Image
**ٹھٹھہ - سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔** تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم مفکر، دانشور اور قوم پرست رہنما جناب رسول بخش پلیجو کی بھانجی، سندھ کی عظیم انقلابی خواتین فنکاراؤں آپا غلام فاطمہ، آپا حور النساء اور جیجی زرینہ بلوچ کی فکری و فنکارانہ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے قومی گیتوں کے ذریعے قوم میں شعور بیدار کرنے کا عظیم اور قابلِ تحسین کارنامہ انجام دینے والی قابلِ احترام ڈاکٹر سورج پلیجو صاحبہ نے اپنے سندھی ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ محترمہ ڈاکٹر سورج پلیجو نے اپنے ہندو بھائیوں اور بہنوں کے عقیدت بھرے تہوار دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے ان کے لیے ایک خوبصورت گیت بھی کمپوز کرکے بطورِ تحفہ پیش کیا ہے، جبکہ اپنی خوبصورت شاعری اور دلکش آواز کے ذریعے انہیں شاندار انداز میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔ **گیت کے خوبصورت بول:** "دیوالی کی شب کی نیک تمنائیں سب کو نصیب ہوں، روشنیوں سے جگمگا اٹھے یہ دھرتی نئی امنگوں کے ساتھ۔" ڈاکٹر سورج پلیجو نے اپنے دلسوز اور خوبصورت آواز میں دیوالی کے موقع پر اپنے سندھی...

بین الاقوامی معیار کی عملی تربیت، Keune کے سینئر انسٹرکٹر کی خصوصی ورکشاپ، جدید ہیئر کلرنگ، اسٹائلنگ اور گرومنگ کی مہارتوں سے طلباء مستفید

Image
Casa Bella Beauty Institute Gujrat کے مزید 4 طلباء نے بیسک باربر ڈپلومہ کامیابی سے مکمل کر لیا بین الاقوامی معیار کی عملی تربیت، Keune کے سینئر انسٹرکٹر کی خصوصی ورکشاپ، جدید ہیئر کلرنگ، اسٹائلنگ اور گرومنگ کی مہارتوں سے طلباء مستفید گجرات (سید معظم حسین): ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے معروف ادارے Casa Bella Beauty Institute Gujrat نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے مزید چار طلباء کو بیسک باربر ڈپلومہ کامیابی کے ساتھ مکمل کروا دیا۔ ادارے سے تربیت حاصل کرنے والے یہ نوجوان جلد بیرون ملک روانہ ہو کر مختلف ممالک میں اپنے عملی کیریئر کا آغاز کریں گے، جہاں وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف باوقار روزگار حاصل کریں گے بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے۔ ڈپلومہ کی تکمیل کے موقع پر ادارے میں ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ پروفیشنل ہیئر کیئر برانڈ Keune کے سینئر انسٹرکٹر اظہر بھائی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلباء کو جدید ہیئر کلرنگ، ہیئر سائنس، سیلون مینجمنٹ، ...

علامہ اقبال کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے ان کی والدہ امام بی بی کو یاد کرنا ضروری ہے۔ وہ معاملہ فہم، سمجھ دار اور مدبر خاتون تھیں، اور ان کی سب سے نمایاں خوبی غریبوں کی مدد اور ان سے ہمدردی تھی۔ ایک ماں کا یہی کردار بعد میں اقبال کے دل میں انسانیت کے درد اور محروموں کے لیے احساس کی صورت میں جھلکتا ہے۔

Image
تحریر بیورو چیف  محمد سلیم امام بی بی: ایک مدبر ماں، ایک روشن تربیت علامہ اقبال کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے ان کی والدہ امام بی بی کو یاد کرنا ضروری ہے۔ وہ معاملہ فہم، سمجھ دار اور مدبر خاتون تھیں، اور ان کی سب سے نمایاں خوبی غریبوں کی مدد اور ان سے ہمدردی تھی۔ ایک ماں کا یہی کردار بعد میں اقبال کے دل میں انسانیت کے درد اور محروموں کے لیے احساس کی صورت میں جھلکتا ہے۔ امام بی بی کی حافظِ قرآن ہونا ان کی زندگی کا ایک روشن پہلو ہے۔ قرآن کی تلاوت اور اس کے مفہوم سے وابستگی نے ان کے گھر کے ماحول کو دینی سوچ اور اخلاقی بلندی سے بھر دیا۔ یہی وہ فضا تھی جس میں بچپن کے اقبال کے ذہن نے دین، ادب اور فکر کے بیج قبول کیے۔ اقبال کی بعد کی شاعری میں قرآن سے گہری وابستگی اور اس کی تعلیمات کی گونج اسی ابتدائی تربیت کا تسلسل محسوس ہوتی ہے۔ امام بی بی کی تربیت نے اقبال کو یہ سکھایا کہ علم کے ساتھ کردار بھی ضروری ہے، اور دنیا کی آسائش سے زیادہ دوسروں کے کام آنا اہم ہے۔ ان کی وفات 9 نومبر 1914ء کو سیالکوٹ میں ہوئی اور انہیں امام علی الحق رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک ک...

ہندو برادری کے تہوار ”دیوالی“ کے پرمسرت موقع پر ہندو پنچایت گلشنِ حدید کی جانب سے تھانورانی ہاؤس میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Image
کراچی (ظہیر احمد میمن) ہندو برادری کے تہوار ”دیوالی“ کے پرمسرت موقع پر ہندو پنچایت گلشنِ حدید کی جانب سے تھانورانی ہاؤس میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر سسئی پلیجو نے بطورِ خاص شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر سسئی پلیجو نے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی دیے روشن کیے اور ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منائیں۔ اس دوران سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ سندھ کی یہ تاریخی اور خوبصورت روایت رہی ہے کہ یہاں ہندو اور مسلمان صدیوں سے مل جل کر رہتے، ساتھ کھاتے پیتے اور ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں برابر کے شریک ہوتے آئے ہیں۔ اگرچہ کچھ مفاد پرست عناصر نے دونوں برادریوں کے درمیان اختلاف پیدا کر کے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ہم سندھ کے لوگ مذہبی تعصب سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کی رسموں، رواجوں اور ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی رواداری اور امن سندھ کی حقیقی شناخت اور سندھی تہذیب کا اہم جزو ہے۔ سسئی پلیجو نے تقریب میں موجود ہندو برادری کو دیوالی ک...

اقبال کا شہر، اقبال کی روشنینو نومبر کی صبح سیالکوٹ کی گلیاں کسی اور دن سے مختلف ہوتی ہیں۔ محلہ کشمیریاں کی تنگ گلیوں میں جھنڈیاں لہرانے لگتی ہیں، دکانوں کے باہر پوسٹر لگ جاتے ہیں، اور اقبال منزل کے دروازے کی طرف جانے والے راستوں پر قدموں کی آہٹ بڑھ جاتی ہے۔

Image
اقبال کا شہر، اقبال کی روشنی نو نومبر کی صبح سیالکوٹ کی گلیاں کسی اور دن سے مختلف ہوتی ہیں۔ محلہ کشمیریاں کی تنگ گلیوں میں جھنڈیاں لہرانے لگتی ہیں، دکانوں کے باہر پوسٹر لگ جاتے ہیں، اور اقبال منزل کے دروازے کی طرف جانے والے راستوں پر قدموں کی آہٹ بڑھ جاتی ہے۔ یہ منظر صرف ایک تقریب کا نہیں بلکہ ایک شہر کے اپنے بیٹے سے تعلق کا اظہار ہے۔ آج اقبال کے یومِ ولادت کی تقریبات پورے ملک میں منائی جا رہی ہیں، مگر سیالکوٹ کے لیے یہ دن ایک خاص معنی رکھتا ہے، کیونکہ یہی وہ شہر ہے جس کی مٹی نے اس عظیم شاعر اور فلسفی کو جنم دیا۔ اس سال کی تقریبات میں ایک دلچسپ منظر یہ تھا کہ اقبال کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا، جس میں اے ڈی سی جی اور اے سی سیالکوٹ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے محکموں کے سربراہان بھی شامل تھے۔ کیک کاٹنا بظاہر ایک رسمی عمل ہے، مگر اس میں ایک پیغام بھی چھپا ہے کہ سرکاری ادارے بھی اس دن کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اسی طرح اقبال منزل پر چراغاں کیا گیا، اور رات کی روشنیوں نے اس گھر کو ایک بار پھر شہر کے م...

امریکہ میں مقیم معروف سماجی شخصیت چودھری محمد فاروق مہرانہ کی وطن واپسی پر دوستوں، عزیز و اقارب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد محسن اور ثاقب منور نے انہیں گلدستے پیش کیے، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

Image
گجرات (ڈویژنل بیورو چیف سید معظم حسین شاہ) امریکہ میں مقیم معروف سماجی شخصیت چودھری محمد فاروق مہرانہ کی وطن واپسی پر دوستوں، عزیز و اقارب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد محسن اور ثاقب منور نے انہیں گلدستے پیش کیے، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ استقبالی ملاقات کے دوران شرکاء نے چودھری محمد فاروق مہرانہ کی سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں قیام کے باوجود اپنے وطن اور آبائی علاقے سے تعلق ہمیشہ برقرار رکھا۔ وہ مختلف سماجی اور رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا، جس کی وجہ سے وہ عوامی اور سماجی حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ چودھری محمد فاروق مہرانہ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپس آ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ خانہ اور دوستوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ وہ آئندہ بھی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوامی خدمت ک...

سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف (سرائے عالمگیر) پیر سید زین العابدین شاہ صاحب کو درگاہ عالیہ اجمیر شریف سے خلافت ملنے پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

Image
سرائے عالمگیر (ڈاکٹر محمد عمر مرزا ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف (سرائے عالمگیر) پیر سید زین العابدین شاہ صاحب کو درگاہ عالیہ اجمیر شریف سے خلافت ملنے پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بیورو چیف روزنامہ عوامی میڈیا پاکستان ڈاکٹر محمد عمر نقشبندی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سیداں شریف پیر سید زین العابدین شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں اجمیر شریف کی سندِ خلافت ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عمر نقشبندی کا کہنا تھا کہ پیر سید زین العابدین شاہ صاحب ایک جلیل القدر علمی و روحانی شخصیت ہیں اور سرائے عالمگیر کے لیے ایک عظیم سرمائے کا درجہ رکھتے ہیں۔ آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف کے فیض و روحانی برکات سے اب تک لاکھوں افراد اپنے سینوں کو نورِ ایمان اور عشقِ رسول سے منور کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ پیر صاحب کی مذہبی خدمات کے ساتھ ساتھ علاقائی و سماجی خدمات بھی انتہائی قابلِ تحسین ہیں اور آپ کی ذات علاقے میں امن،...

ساحلی پٹی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں غیر معمولی تیزی، مقامی لوگوں کے زمینوں پر حقوق اور مستقبل کے تحفظ پر سوالات اٹھنے لگے، نیب کی ممکنہ کارروائیوں کے خدشات بھی ظاہرسندھ کی ساحلی پٹی میں گزشتہ کافی عرصے سے زمینوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ غیر معمولی تیزی سے جاری ہے

Image
( سرپرست اعلیٰ ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو )  ساحلی پٹی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں غیر معمولی تیزی، مقامی لوگوں کے زمینوں پر حقوق اور مستقبل کے تحفظ پر سوالات اٹھنے لگے، نیب کی ممکنہ کارروائیوں کے خدشات بھی ظاہر سندھ کی ساحلی پٹی میں گزشتہ کافی عرصے سے زمینوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ غیر معمولی تیزی سے جاری ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں مستقبل کے حوالے سے مختلف خدشات جنم لینے لگے ہیں۔ زمینوں کے مسلسل انتقال اور ملکیتی تبدیلیوں کے اثرات شاید فوری طور پر سامنے نہ آئیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں ان زمینوں کی ملکیت، قانونی حیثیت اور لین دین کے حوالے سے بڑے تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔ سماجی و عوامی حلقوں کے مطابق ساحلی علاقوں میں زمینوں کی خرید و فروخت کے معاملات میں شفافیت، قانونی دستاویزات اور ملکیتی ریکارڈ کی مکمل جانچ انتہائی ضروری ہے۔ اگر زمینوں کی خرید و فروخت میں کسی قسم کی غیر قانونی منتقلی، جعلی دستاویزات یا سرکاری اراضی پر قبضے جیسے معاملات سامنے آتے ہیں تو مستقبل میں متعلقہ اداروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں زمینیں تنازعات کا ...

غلام اللہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے کھود دی گئی، سڑک کی مرمت کون کرائے گا؟ شہریوں کا سوال

Image
(سرپرست اعلیٰ ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو) ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک کو واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے کھود کر تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش اور متعلقہ محکموں کے خلاف سوالات جنم لینے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غلام اللہ شہر میں ایک جانب واٹر سپلائی اسکیم کا ترقیاتی کام جاری ہے، جو بلاشبہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم منصوبہ ہے، تاہم دوسری جانب واٹر سپلائی لائن گزارنے کے لیے حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک کو جگہ جگہ سے کھود دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا تو اسی وقت واٹر سپلائی لائن کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی کیوں نہیں کی گئی؟ اگر واٹر سپلائی لائن بچھانا ضروری تھا تو سڑک کی تعمیر سے قبل یہ کام مکمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اب سڑک کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کون قبول کرے گا اور اس کی دوبارہ تعمیر و مرمت کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟ علاقہ مکینوں کے مطابق عوام کے ٹیکسوں سے کروڑوں روپے خرچ کرکے تع...

گجرات سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی اور سرپرست اعلیٰ روزنامہ ایکسپریس گجرات، سید معظم حسین نے اپنے کراچی کے جاری صحافتی و سیاحتی دورے کے دوران عروس البلاد کے مشہور تفریحی مقام "سفاری پارک" کا تفصیلی دورہ کیا

Image
کراچی (نمائندہ خصوصی) گجرات سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی اور سرپرست اعلیٰ روزنامہ ایکسپریس گجرات، سید معظم حسین نے اپنے کراچی کے جاری صحافتی و سیاحتی دورے کے دوران عروس البلاد کے مشہور تفریحی مقام "سفاری پارک" کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک کے مختلف شعبہ جات، قدرتی ماحول، شجرکاری، جنگلی حیات، اور شہریوں کے لیے دستیاب تفریحی سہولیات و انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ سفاری پارک کے وسیع و عریض رقبے، سرسبز و شاداب مناظر، ہریالی اور پُرسکون قدرتی فضا کا ذکر کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ روزنامہ گجرات ایکسپریس سید معظم حسین نے کہا کہ یہ مقام شہری زندگی کی گہما گہم اور روزمرہ کی مصروفیات سے دور ذہنی سکون کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ سفاری پارک نہ صرف کراچی کے عوام بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور خاندانوں کے لیے ایک مثالی تفریحی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے بچوں اور فیملیز کے لیے مخصوص تفریحی زونز، وسیع واکنگ ٹریکس، قدرتی سبزہ زاروں اور پرندوں و جنگلی حیات کے لیے قائم کیے گئے قدرتی مساکن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہ...

گجرات پولیس کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

Image
گجرات (ڈاکٹر سید معظم حسین) گجرات پولیس کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ مختلف علاقوں میں پہنچ کر عوام کو فوری اور آسان پولیس خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ 10 نومبر 2026 کو تھون، علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں موجود ہوگا، جہاں شہری صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک مختلف پولیس سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ خدمات، لائسنسنگ امور اور دیگر سہولیات ان کے قریبی مقام پر فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ گجرات پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، کیونکہ عوامی خدمت، آسان رسائی اور شہریوں کی سہولت گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔