ٹھٹھہ: سونڈا کی پہچان، مٹی کے برتنوں کا ہنر اور محنت کی ایک روشن داستان
سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔
مٹکے، دلے اور مٹی کے برتن بنانے والے ہنرمند محمد جمن کمہار
سندھ کی قدیم تہذیب، ثقافت اور روایات میں مٹی کے برتن بنانے کے ہنر کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے۔ سندھ کے دیہات اور شہروں میں کمہاروں کا یہ پیشہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے، جو نہ صرف روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری ثقافتی شناخت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔سونڈا کی سرزمین پر بھی ایک ایسا ہی محنتی اور باصلاحیت ہنرمند محمد جمن کمہار موجود ہے، جو اپنے ہاتھوں کے ہنر سے مٹی کو خوبصورت شکلیں دے کر مٹکے، دلے اور مٹی کے مختلف برتن تیار کرتا ہے۔
محمد جمن کمہار کا کام صرف برتن سازی تک محدود نہیں بلکہ وہ اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملنے والے ایک قدیم ہنر کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، جو جدید دور میں آہستہ آہستہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔
آج کے دور میں جب مشینوں اور جدید اشیاء نے ہماری روزمرہ زندگی میں بڑی جگہ حاصل کر لی ہے، ایسے میں محمد جمن کمہار جیسے ہنرمند اپنی محنت، مہارت اور ہاتھوں کے فن سے سندھ کی قدیم ثقافت اور روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے محنت کش اور باصلاحیت فنکاروں کو نہ تو مناسب پذیرائی ملتی ہے اور نہ ہی ان کے ہنر کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی سہولیات اور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
حکومت، محکمہ ثقافت، ثقافتی اداروں اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ محمد جمن کمہار جیسے ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کریں، ان کے قدیم فن کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں اور انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
کیونکہ مٹی سے برتن بنانا محض ایک پیشہ یا ہنر نہیں بلکہ یہ سندھ کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور شناخت کا ایک زندہ ورثہ ہے۔
سونڈا کے ان محنت کش ہاتھوں کو سلام، جو اپنی محنت اور ہنر کے ذریعے سندھ کی عظیم ثقافت کا چراغ آج بھی روشن کیے ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment