سندھ کی باشعور قومی فنکارہ محترمہ ڈاکٹر سورج پلیجو کی جانب سے دیوالی کے موقع پر اپنی سندھی ہندو بھائیوں و بہنوں کے لیے اپنے دلسوز آواز میں خوبصورت گیت کا تحفہ۔پیش

**ٹھٹھہ - سرپرستِ اعلیٰ کلیم اللہ چانڈیو ۔۔**
تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم مفکر، دانشور اور قوم پرست رہنما جناب رسول بخش پلیجو کی بھانجی، سندھ کی عظیم انقلابی خواتین فنکاراؤں آپا غلام فاطمہ، آپا حور النساء اور جیجی زرینہ بلوچ کی فکری و فنکارانہ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے قومی گیتوں کے ذریعے قوم میں شعور بیدار کرنے کا عظیم اور قابلِ تحسین کارنامہ انجام دینے والی قابلِ احترام ڈاکٹر سورج پلیجو صاحبہ نے اپنے سندھی ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
محترمہ ڈاکٹر سورج پلیجو نے اپنے ہندو بھائیوں اور بہنوں کے عقیدت بھرے تہوار دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے ان کے لیے ایک خوبصورت گیت بھی کمپوز کرکے بطورِ تحفہ پیش کیا ہے، جبکہ اپنی خوبصورت شاعری اور دلکش آواز کے ذریعے انہیں شاندار انداز میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔
**گیت کے خوبصورت بول:**
"دیوالی کی شب کی نیک تمنائیں سب کو نصیب ہوں، روشنیوں سے جگمگا اٹھے یہ دھرتی نئی امنگوں کے ساتھ۔"
ڈاکٹر سورج پلیجو نے اپنے دلسوز اور خوبصورت آواز میں دیوالی کے موقع پر اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خصوصی گیت پیش کرنے کے ساتھ اپنے پیغام میں بھی انہیں دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روشنی، محبت، خوشیوں اور امن کا یہ خوبصورت تہوار سب کی زندگیوں میں خوشحالی، سکون اور مسرتیں لے کر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دیوالی کے اس خوبصورت موقع پر اپنے سندھی ہندو بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک خصوصی گیت پیش کر رہی ہوں، امید ہے کہ آپ سب کو یہ گیت پسند آئے گا۔ ❤️

Comments

Popular posts from this blog

ضلع ٹھٹہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مبینہ غفلت و کروڑوں روپے کی کرپشن، وبائی امراض کے باعث ہزاروں مویشی ہلاک، غریب مال مویشی پالنے والے شدید پریشانی کا شکار

قیوم آباد سیکٹر سی میں یوسی چیئرمین نوید بشیر لیبر کائونسلر ندیم عباسی کے ھمراھ ترقیاتی کام کے حوالے علاقہ مکینوں کی شکایت پر گٹر لائینوں کی صفائی کے عمل نگرانی کر رھے ھیں

گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ پر آل پاکستان ٹرک ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام ایک زوردار اور شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز اور مقامی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ٹریفک پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری بھتہ خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔