گجرات سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی اور سرپرست اعلیٰ روزنامہ ایکسپریس گجرات، سید معظم حسین نے اپنے کراچی کے جاری صحافتی و سیاحتی دورے کے دوران عروس البلاد کے مشہور تفریحی مقام "سفاری پارک" کا تفصیلی دورہ کیا
کراچی (نمائندہ خصوصی)گجرات سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی اور سرپرست اعلیٰ روزنامہ ایکسپریس گجرات، سید معظم حسین نے اپنے کراچی کے جاری صحافتی و سیاحتی دورے کے دوران عروس البلاد کے مشہور تفریحی مقام "سفاری پارک" کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک کے مختلف شعبہ جات، قدرتی ماحول، شجرکاری، جنگلی حیات، اور شہریوں کے لیے دستیاب تفریحی سہولیات و انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
سفاری پارک کے وسیع و عریض رقبے، سرسبز و شاداب مناظر، ہریالی اور پُرسکون قدرتی فضا کا ذکر کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ روزنامہ گجرات ایکسپریس سید معظم حسین نے کہا کہ یہ مقام شہری زندگی کی گہما گہم اور روزمرہ کی مصروفیات سے دور ذہنی سکون کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ سفاری پارک نہ صرف کراچی کے عوام بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور خاندانوں کے لیے ایک مثالی تفریحی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے بچوں اور فیملیز کے لیے مخصوص تفریحی زونز، وسیع واکنگ ٹریکس، قدرتی سبزہ زاروں اور پرندوں و جنگلی حیات کے لیے قائم کیے گئے قدرتی مساکن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی کثرت، کھلا رقبہ اور قدرتی حسن سفاری پارک کو کراچی کے دیگر تفریحی مقامات میں ایک منفرد اور ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید معظم حسین کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بین الاقوامی اور گنجان آباد شہر میں ایسے کشادہ و قدرتی مقامات شہریوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ سفاری پارک محض تفریح گاہ نہیں بلکہ نئی نسل میں ماحولیاتی شعور، درختوں کی اہمیت اور جنگلی حیات سے آگاہی اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان قومی اثاثے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے اس کی مزید تزیین و آرائش، صفائی کے مستقل و جدید نظام، جدید سہولیات کے اضافے اور سیاحوں کے لیے مزید آسانیوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سرپرست اعلیٰ روزنامہ ایکسپریس گجرات، سید معظم حسین کے کراچی کے سیاحتی و تفریحی مقامات کے دورے تاحال جاری ہیں، اور وہ آنے والے دنوں میں شہرِ قائد کے دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کا جائزہ بھی لیں گے۔
Comments
Post a Comment