غلام اللہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے کھود دی گئی، سڑک کی مرمت کون کرائے گا؟ شہریوں کا سوال

(سرپرست اعلیٰ ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو)
ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک کو واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے کھود کر تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش اور متعلقہ محکموں کے خلاف سوالات جنم لینے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غلام اللہ شہر میں ایک جانب واٹر سپلائی اسکیم کا ترقیاتی کام جاری ہے، جو بلاشبہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم منصوبہ ہے، تاہم دوسری جانب واٹر سپلائی لائن گزارنے کے لیے حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک کو جگہ جگہ سے کھود دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا تو اسی وقت واٹر سپلائی لائن کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی کیوں نہیں کی گئی؟ اگر واٹر سپلائی لائن بچھانا ضروری تھا تو سڑک کی تعمیر سے قبل یہ کام مکمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اب سڑک کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کون قبول کرے گا اور اس کی دوبارہ تعمیر و مرمت کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟
علاقہ مکینوں کے مطابق عوام کے ٹیکسوں سے کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیر کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو ناقص منصوبہ بندی کے باعث نقصان پہنچانا عوامی وسائل کا ضیاع ہے۔ ترقیاتی کاموں میں مختلف محکموں کے درمیان رابطے اور باہمی منصوبہ بندی نہ ہونے کا خمیازہ آخرکار عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی 19 فروری 2023 کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سڑکوں کی کھدائی کرنے والے ٹھیکیدار معاہدے کی شرائط کے مطابق کھودی گئی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر اور کارپیٹنگ کے پابند ہیں۔
غلام اللہ کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ واٹر سپلائی محکمے، تعمیراتی ٹھیکیدار اور سڑک کی نگرانی کرنے والے ادارے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، سڑک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے کر اس کی مکمل مرمت اور دوبارہ کارپیٹنگ یقینی بنائی جائے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنایا جائے، تاکہ سرکاری خزانے سے خرچ ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم ضائع ہونے سے بچ سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

ضلع ٹھٹہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مبینہ غفلت و کروڑوں روپے کی کرپشن، وبائی امراض کے باعث ہزاروں مویشی ہلاک، غریب مال مویشی پالنے والے شدید پریشانی کا شکار

قیوم آباد سیکٹر سی میں یوسی چیئرمین نوید بشیر لیبر کائونسلر ندیم عباسی کے ھمراھ ترقیاتی کام کے حوالے علاقہ مکینوں کی شکایت پر گٹر لائینوں کی صفائی کے عمل نگرانی کر رھے ھیں

گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ پر آل پاکستان ٹرک ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام ایک زوردار اور شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز اور مقامی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ٹریفک پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری بھتہ خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔