سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف (سرائے عالمگیر) پیر سید زین العابدین شاہ صاحب کو درگاہ عالیہ اجمیر شریف سے خلافت ملنے پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے
سرائے عالمگیر (ڈاکٹر محمد عمر مرزا )سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف (سرائے عالمگیر) پیر سید زین العابدین شاہ صاحب کو درگاہ عالیہ اجمیر شریف سے خلافت ملنے پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں بیورو چیف روزنامہ عوامی میڈیا پاکستان ڈاکٹر محمد عمر نقشبندی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور سیداں شریف پیر سید زین العابدین شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں اجمیر شریف کی سندِ خلافت ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عمر نقشبندی کا کہنا تھا کہ پیر سید زین العابدین شاہ صاحب ایک جلیل القدر علمی و روحانی شخصیت ہیں اور سرائے عالمگیر کے لیے ایک عظیم سرمائے کا درجہ رکھتے ہیں۔ آستانہ عالیہ رسول پور سجدہ شریف کے فیض و روحانی برکات سے اب تک لاکھوں افراد اپنے سینوں کو نورِ ایمان اور عشقِ رسول سے منور کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ پیر صاحب کی مذہبی خدمات کے ساتھ ساتھ علاقائی و سماجی خدمات بھی انتہائی قابلِ تحسین ہیں اور آپ کی ذات علاقے میں امن، محبت اور اخوت کا بہترین مطلع ہے
Comments
Post a Comment