گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ پر آل پاکستان ٹرک ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام ایک زوردار اور شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز اور مقامی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ٹریفک پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری بھتہ خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


 
کراچی( ظہیر احمد میمن) گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ پر آل پاکستان ٹرک ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام ایک زوردار اور شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز اور مقامی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ٹریفک پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری بھتہ خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس بااثر اور بھرپور احتجاج میں آل پاکستان ٹرک ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد اسماعیل مگسی، وائس چیئرمین محمد خان دایو، صدر شیر محمد جکھرانی، وائس چیئرمین گل حسن ریٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) گھگھر کے رہنما علی اصغر مگسی، نیاز علی ریٹی، دیدار مگسی اور میمن گوٹھ سے خصوصی طور پر آئے ہوئے صدام مگسی سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جعلی یونین پرچی اور بھتہ خوری کا انکشاف:
احتجاجی مظاہرین اور رہنماؤں نے اعلیٰ حکام—صدرِ مملکتِ پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز کراچی، آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس پی ٹریفک ملیر—سے فوری مداخلت اور انصاف کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملیر ٹریفک پولیس کے نام پر جعلی یونین پرچیاں بنا کر ہر ٹرک اور ٹرالر سے 2,000 روپے کا ناجائز بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ اس جعلی پرچی مافیا اور بھتہ خور گروہ سے ٹرانسپورٹرز کی فوری جان چھڑائی جائے
بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا
 

Comments

Popular posts from this blog

ضلع ٹھٹہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مبینہ غفلت و کروڑوں روپے کی کرپشن، وبائی امراض کے باعث ہزاروں مویشی ہلاک، غریب مال مویشی پالنے والے شدید پریشانی کا شکار

قیوم آباد سیکٹر سی میں یوسی چیئرمین نوید بشیر لیبر کائونسلر ندیم عباسی کے ھمراھ ترقیاتی کام کے حوالے علاقہ مکینوں کی شکایت پر گٹر لائینوں کی صفائی کے عمل نگرانی کر رھے ھیں